غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

latest urdu news

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قتل و غارت کا بازار گرم کرنے والے پاکستان کے صریحاً دشمن ہیں، ملک دشمن نہیں چاہتے گوادر بندر گاہ فعال ہو، گوادر ائیر پورٹ سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے، آئی ٹی ایکسپورٹس میں بتدریج اضافہ خوش آئند ہے۔

دوسری جانب محسن نقوی کی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، ان کا عشائیہ میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter