جمعہ, 25 اپریل , 2025

عید الفطر کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کے بعد سپارکو کا بیان بھی سامنے آگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی جاری کردی۔

سپارکو کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عید الفطر 31 مارچ 2025 کو متوقع ہے۔

latest urdu news

بیان میں کہا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا، جبکہ اس وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی، جس کی بنا پر چاند انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ تاہم، عید الفطر کے حتمی اعلان کا اختیار رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

دوسری جانب سپارکو نے وضاحت کی کہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں، کیونکہ مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں چاند 30 مارچ کو نظر آئے گا، اور وہاں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter