جمعہ, 25 اپریل , 2025

عوام کیلئے خوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے، جس کا اطلاق 16 اپریل سے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت آج آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات موصول ہونے کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرے گی۔

latest urdu news

اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 96 پیسے تک کمی ہوسکتی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل میں 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 7 روپے 21 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اوگرا اپنی سفارشات وزارتِ خزانہ کو ارسال کرے گا، جو وزیرِاعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کے حتمی تعین کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکسوں میں ردوبدل کر کے حتمی قیمتوں میں تبدیلی کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا تھا تاہم پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے عوام کو بجلی کے بلوں میں جزوی ریلیف فراہم کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter