22 اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو اہم درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اپنے بچوں سے گفتگو کی اجازت دینے اور طبی معائنے کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو اہم درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اپنے بچوں سے گفتگو کی اجازت دینے اور طبی معائنے کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، جس میں عمران خان کی جانب سے دائر کردہ دونوں درخواستوں کو منظور کر لیا گیا۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کروائی جائے اور ان کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا جائے۔
مزید برآں، عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ 28 اپریل تک عدالت میں جمع کروانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے ضلع عمر کوٹ میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، یہ فیصلہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ضمنی الیکشن کے دن شہریوں کی سہولت اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے تعطیل دی جارہی ہے۔