جمعہ, 25 اپریل , 2025

عدالت کا ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دیدیا۔

سندھ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بھی ایم ڈی کیٹ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے امتحان دوبارہ لینے کا باقاعدہ حکم دے دیا گیا۔

latest urdu news

جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ارباب محمد طاہر کی جانب سے یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی 1 ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے۔

پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات آؤٹ آف سلیبس آئے تھے، یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیا گیا تھا۔

ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے مقدے میں عدالت کی جانب سے مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرابرگ وون لنڈے کی جانب سے ملاقات کی گئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصی گفتگو میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت اور ماحولیات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سویڈش سفیر کی جانب سے اقلیتی امور اور خواتین کے حقوق کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter