جمعہ, 25 اپریل , 2025

عارف علوی نے مذاکرات کی حمایت کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر عارف علوی نے قومی مفاہمت کے لیے مذاکرات کی حمایت کر دی۔

امریکا کے دورے کے دوران سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ اگر آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہوتا ہے تو وہ اس کا خیرمقدم کریں گے۔

latest urdu news

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے مسائل کا پائیدار حل بھی مذاکرات میں ہی پوشیدہ ہے۔

عارف علوی نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو بلوچستان میں برتری حاصل ہوئی، لیکن ووٹوں کی گنتی میں کمی کر دی گئی، اگر ہمارے ووٹ درست گنے جاتے تو آج بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی حکومت قائم کرچکی ہوتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کا نوجوان طبقہ شدید مایوسی کا شکار ہے کیونکہ ان کی آواز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جاری عوامی احتجاج کو زبردستی دبا کر عوام کو مزید مایوس کیا جا رہا ہے، اور اس وقت ملک میں نہ صرف پرنٹ اور الیکٹرانک بلکہ سوشل میڈیا بھی سنسرشپ کا شکار ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سابق صدر عارف علوی کی وطن واپسی کے بعد ریاستی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ممکن ہوسکے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter