جمعہ, 25 اپریل , 2025

صدر پاکستان کا راشد منہاس شہید کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے نشانِ حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے ملکی سلامتی کیلئے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے آپکو شہادت کے کیلئے پیش کردیا، پوری قوم راشد منہاس شہید کے جذبۂ شہادت، حب الوطنی اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

latest urdu news

آصف علی زرداری کا یہ کہنا ہے کہ راشد منہاس شہید جیسے سپوت پر قوم کو فخر ہونا چاہیے، پوری قوم اپنے شہداء کی احسان مند ہے، قربانیوں کو ہمیشہ ياد رکھا جائے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے راشد منہاس شہید کے درجات میں بلندی کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا یہ کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter