43
کراچی، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے واضح کیا کہ صدر زرداری کو دبئی منتقل کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور وہ جلد مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے مختلف طبی معائنے کیے گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق، صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے اور اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل شفا عطا فرمائے۔
دوسری جانب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صدر زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔