جمعہ, 25 اپریل , 2025

صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سے دوسری شادی کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے دوسری شادی کر لی ہے۔

مشہور صحافی اور تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سماراج سے دوسری شادی کر لی۔ شادی کی تقریبات لاہور کی بادشاہی مسجد کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئیں، جہاں قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

latest urdu news

سماراج نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ایک قرآنی آیت کا ترجمہ لکھا، "اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا”، اور دعا کی کہ اللہ انہیں دنیا، آخرت اور جنت میں ساتھ رکھے۔

دونوں کا نکاح دو ہفتے قبل ہوا تھا اور ان کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جہاں سوشل میڈیا صارفین دونوں کو مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک پرانا کلپ بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں میزبان ارشاد بھٹی کے بارے میں سوال کرتا ہے کہ ان کا پراجیکٹ "دودھ پتی” کب لانچ ہو رہا ہے، جس پر ارشاد بھٹی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہیں، "اللہ آپ کی زبان مبارک کرے”۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter