جمعہ, 25 اپریل , 2025

شافع حسین کا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں اپ گریڈ لیب کا افتتاح

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شافع حسین نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اقبال ٹاؤن میں چین کے تعاون سے اپ گریڈ لیب کا افتتاح کردیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا۔ چین کے ادارے شینزین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے آپ گریڈ کی گئی لیب کا افتتاح کیا۔

latest urdu news

لیب میں 25 کور آئی 5 کمپوٹرز، 86 ایل ای ڈی اور دیگر ضروری آئی ٹی کے آلات نصب کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کورس کے تیسرے سال کیلئے چین جانے والے طلباء میں ویزے اور ائر ٹکٹس تقسیم کئے۔

ڈییول ڈپلومہ پروگرام کے تحت 38 طلبا 7 نومبر کو چین روانہ ہوں گے ان بچوں کی رہائش اور تعلیم کے اخراجات چین کا ادارہ تھینگ برداشت کرے گا۔

آئر ٹکٹس کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کررہی ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے 84 لاکھ روپے فراہم کئے ہیں۔

چین جانے والے طلباء میں ڈی اے ای سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کورس کے 17 جبکہ ڈی اے ای ایڈوانسڈ کنسٹرکشن ٹیکنالوجی کے 21 طلبا شامل ہیں۔

ان طلباء نے 2 سال ٹیوٹا کے اداروں میں کورسز کئے اور تیسرے سال چین کے اداروں میں کورسز مکمل کریں گے۔

News Alert Urdu

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter