جمعہ, 25 اپریل , 2025

سیاسی استحکام کیلئے بات چیت کو تیار، مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا، پی ٹی آئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور ترقی کے لیے بات چیت کو تیار ہیں جبکہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں سیاسی استحکام اور ترقی کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

latest urdu news

بانی تحریک انصاف نے مثبت سوچ کے تحت مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، تاکہ مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

اجلاس میں پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی گئی اور ایسے اقدامات کو سیاسی کارکنان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دیا گیا۔ چھاپے جاری رہنے کی صورت میں ایوان میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں 26 نومبر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان واقعات کی مکمل تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کو ناگزیر قرار دیا گیا۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کی جانب صرف تبھی بڑھ سکتا ہے جب سیاسی استحکام ہوگا، اور اس کے لیے تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔

پارٹی نے واضح کیا کہ وہ اپنے شہداء اور سیاسی کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter