ہفتہ, 26 اپریل , 2025

سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 1 اہلکار شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلات، بلوچستان کے ضلع قلات کی مین شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے، حملے میں 1 اہلکار شہید چار زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں ونگ کمانڈر محفوظ رہے، جبکہ حملے میں نائیک عطا اللہ شہید، سپاہی وکیل و دیگر زخمی ہوئے، دھماکہ مغل زئی کے علاقے میں ہوا۔

latest urdu news

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر قلات نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خود کش تھا۔

دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کا بتانا ہے کہ ارمغان کے پاس غیر قانونی اسلحہ کہاں سے آیا؟ سی ٹی ڈی تحقیقات کرے گا، ارمغان کے پاس ممنوعہ اسلحہ کیسے پہنچا سی ٹی ڈی اس بارے بھی تحقیقات کرے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter