سوئس صدر کی یوکرین بحران کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن، سوئس صدر کی جانب سے یوکرین بحران کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ سویٹزرلینڈ کی صدر کیرن کیلر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ انہوں نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران طویل المدتی انسانی اور تعمیر نو کے منصوبوں میں حصہ ڈالنے کی خواہش اور سویٹزرلینڈ کی جاری حمایت کا یقین دلایا ہے۔

latest urdu news

یاد رہے کہ دسمبر کے آخر میں سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ انگنازیو کاسز نے کہا تھا کہ ان کا ملک خود کو یوکرینی بحران کے حل کے ایک حصے کے طور پر دیکھتا ہے۔

قبل ازیں سوئس وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک کے حکام یوکرین میں جنگ بندی کے قیام پر مذاکرات کی تیاری میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی صیہونی حکومت کی جانب سے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کر دیاگیا۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نقشے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو اسرائیلی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter