جمعہ, 25 اپریل , 2025

سموگ سے بچاؤ کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ سے بچاؤ کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ماسک پہنیں، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، دہلی اور امرتسر سے سموگ زدہ ہوا صوبائی دارالحکومت لاہور میں داخل ہو رہی ہے۔

latest urdu news

آلودگی سے پنجاب کا دل لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس متاثر ہو رہا ہے، والدین اور سکول انتظامیہ حفاظتی انتظامات میں غفلت نہ برتیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے شہریوں سے فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عالمی مسائل کا حل بات چیت اور مشاورت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹیرنز فار گلوبل ایکشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران یہ کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن استحکام اور بنیادی حقوق کے لیے اقدامات کرتا رہا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter