ہفتہ, 26 اپریل , 2025

زبردستی کی شادی، 22 سالہ نوبیاہتا دلہن نے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کی جان لے لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں زبردستی شادی کے بعد ایک نوبیاہتا دلہن نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کروا دیا، واقعہ شادی کے صرف دو ہفتے بعد پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع اورایا میں پیش آیا، جہاں 22 سالہ پرگتی یادو نے اپنے شوہر دلیپ کو ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل کروایا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق، پرگتی یادو اور انوراگ یادو گزشتہ چار سال سے ایک دوسرے کے قریب تھے، مگر خاندان نے ان کے رشتے پر رضا مندی ظاہر نہیں کی اور رواں ماہ 5 تاریخ کو زبردستی پرگتی کی شادی دلیپ نامی شخص سے کروا دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو دلیپ کو کھیتوں میں زخمی حالت میں پایا گیا، جہاں اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر گولیوں کے زخموں کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مقتول کے بھائی کی شکایت پر درج مقدمے کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ پرگتی اپنی شادی کے بعد اپنے دوست انوراگ سے ملاقات نہ کر سکی، جس پر اس نے شوہر کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔ اس مقصد کے لیے اس نے راماجی چوہدری نامی اجرتی قاتل کو قتل کے بدلے 2 لاکھ روپے دیے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر بائیک بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter