جمعہ, 25 اپریل , 2025

ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں پی ٹی آئی قیادت جے آئی ٹی کے روبرو پیش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم وفاقی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، رؤف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، جہاں ان سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹس سے متعلق سوالات کیے گئے۔

latest urdu news

مزید اطلاعات کے مطابق، پی ٹی آئی قیادت نے جے آئی ٹی کے سوالات اور ٹوئٹس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈے کے الزام میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 15 ارکان کو طلب کیا تھا۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 ارکان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے۔

تمام متعلقہ افراد کو آج آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھا، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ تحقیقاتی کمیٹی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم کی گئی اور اسے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے، جے آئی ٹی کا مقصد معاملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کرنا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter