جمعہ, 25 اپریل , 2025

دوران ڈکیتی خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمالیہ، پنجاب کے شہر کمالیہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ سانحہ تھانہ صدر کی حدود جھلار سگلا میں پیش آیا، جہاں اکرم نامی شہری کے گھر پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا۔

latest urdu news

واردات کے دوران ملزمان نے گھر میں موجود افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور مبینہ طور پر 2خواتین کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ جاتے ہوئے قیمتی اشیاء اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل جھنگ موٹر وے پر بھی ایسی ہی واردات میں ایک خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آ چکا ہے، جس نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter