جمعہ, 25 اپریل , 2025

دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی خبر کی تصدیق کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفترخارجہ نے گزشتہ روز پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکنے سے متعلق نجی ٹی وی چینل کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

latest urdu news

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متعلقہ افسر نجی دورے پر امریکا گئے تھے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتکار کی امریکا سے واپسی کا معاملہ وزارت خارجہ دیکھ رہی ہے، معاملے کی مکمل جانچ پڑتال ہورہی ہے لہٰذا قیاس آرائیوں سےگریزکیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سفارتی ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا داخلے سے روک دیا گیا اور انہیں امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈیپورٹ کیا گیا۔

دوسری جانب شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے لیے پاکستان ہمیشہ اولین ترجیح رہا ہے، انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب میں ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطین کی جانب متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter