جمعہ, 25 اپریل , 2025

حکومت معاشرتی تقسم پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت قوانین بنائے، فارمیشن کمانڈرز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کور کمانڈرز کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت بے لگام غیر اخلاقی آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں زہر اُگلنے، معاشرتی تقسیم پیدا کرنیوالے عناصر کے خاتمے کے لئے سخت قوانین و ضوابط بنا کر ان پر عمل درآمد کرائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 2 روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

latest urdu news

کانفرنس کے آغاز میں فورم کی جانب سے شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ملک کے امن و استحکام کیلیے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے جوانوں اور اسلام آباد میں حالیہ پُرتشدد مظاہروں میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

فورم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جبکہ کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔

کانفرنس کے شرکا کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں جاری مظالم کی پُر زور مذمت کی گئی جبکہ غزہ میں جاری فوجی جارحیت کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی قانونی اقدامات کی بھی حمایت کی گئی۔

کانفرنس کے شرکاء کو بیرونی اور اندرونی خطرات کے تناظر میں موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس پر شرکا نے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter