حماس کا قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ حماس کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے سمیت معاہدے پر دستخط شدہ شرائط کے مطابق عمل جاری رکھیں گے۔

latest urdu news

مزاحمتی تنظیم نے یہ بھی کہا کہ مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ قاہرہ میں مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں فلسطینیوں کے لیے رہائش، خیمے، طبی سامان، ایندھن اور دیگر امداد کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔

حماس کے مطابق ثالثوں نے معاہدے پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں کوئی جلدی نہیں۔

واشنگٹن میں گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یو ایس ایڈ کو بند کرنے کا حکم دے دیاگیا، اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter