غزہ، اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے ایک کارروائی میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کو شہید کردیا ہے تاہم اب حماس کے ذرائع نے اپنے سربراہ حماس کی شہادت کی تصدیق کردی۔
اس حوالے سے حماس نے کہا کہ یحیی السنوار کو رفاع میں اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا، یحیی السنوار کی شہادت کی تصدیق اسماعیل ہانیہ کے بیٹے نے کی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ان کی رفاع کے علاقے تل سلطان میں یحیی السنوار سے جھڑپ ہوئی، حملے کے وقت وہ فوجی لباس میں تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں یہ لکھا کہ یحییٰ السنوار کو ختم کر دیا گیا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ سربراہ حماس یحییٰ السنوار کی موت کے بعد ’جنگ‘ ختم نہیں ہوئی، السنوار کی موت ’حماس کے زوال میں اہم سنگ میل‘ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کے حوالے سے یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں نشر کی جارہی تھیں، اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار اسرائیلی کارروائی میں شہید ہوچکے ہیں۔