جمعہ, 25 اپریل , 2025

جوہری پھیلاؤ کے خطرات کے لیے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہیں، امریکہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جوہری پھیلاؤ کے خطرات کے لیے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے بھارت پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں کہ بھارت الزامات کو سنجیدہ لے اور کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے۔

latest urdu news

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ بھارت کو وہ ہی پیغام دیا جو ہم کچھ عرصہ پہلے واضح کرچکے ہیں، جبکہ امریکی شہر کے قتل کی سازش کو ناقابل یقین حد تک سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں یا دیکھنا چاپتے ہیں کہ اس معاملہ کی مکمل تفتیش کی گئی ہے کہ نہیں۔

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالے سے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکہ ہر ملک کے خودمختار گروپ میں شریک ہونے کا احترام کرتا ہے اور حوصلہ افزائی کریں گے کہ ان پلیٹ فارمز پر عالمی قوانین کی پاسداری ممکن بنائی جاسکے۔

دوسری جانب پرتگال نے اپنی امیگریشن پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے اور ملک میں رہنے کی اجازت دینے والے قانون کو ختم کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ یورپی یونین کے ضوابط کے مطابق کیا گیا ہے، جس کے تحت اب پرتگال میں آنے والے تارکین وطن کو اپنے رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست اپنے ممالک میں موجود پرتگالی سفارت خانے یا قونصل خانے سے دینا ہوگی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter