48
اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جہاں پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری کی بنیاد پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دیا، جبکہ واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر منفی مہم کے معاملے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے تحریک انصاف کے 16 ارکان کو دوبارہ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ان 16 افراد کو 18 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔