109
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی بڑھ گئی ہے، سندھ کے کچھ علاقوں میں موسم سرد ہے،9 دسمبر سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 3 یا 4 جنوری کو بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
لاہور میں آج بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ 4 جنوری کے بعد گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے، پیشگوئی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور جنوری میں سردی کا یہ سیزن بھی خشک رہنے کا امکان ہے۔