بھارتی ریاست تریپورہ میں شدید بارشوں کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
بھارتی ریاست تریپورہ میں بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں، مختلف حادثات میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد لاپتا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تریپورہ میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سیلابی صورتحال کی وجہ سے 8 اضلاع سے 34 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑ کر شیلٹر کیمپس میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ سیلاب سےتقریباََ 1 ہزار کے قریب گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلاب کی وجہ سے مختلف واقعات میں 12 سالہ بچی سمیت 10 افرادجان کی بازی ہار گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث سفری آمد و رفت میں بھی خلل آیا ہے جبکہ ٹرین کی پٹریاں سیلابی پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ٹرین کا نظام بھی شدید متاثر ہوگیا ہے۔
انتظامیہ عوام کو ریسکیو کرنے کیلئے بھی مختلف اقدامات کررہی ہے۔