جمعہ, 25 اپریل , 2025

بھارت، موبائل فون نگلنے کی وجہ سے خاتون ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔

ریاست آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ضلع کے گاؤں بومورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 35 سالہ ذہنی مریضہ پنوملا رامیا اسمرتی نے اسپتال کے بیڈ پر موبائل فون نگل لیا، جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئی۔

latest urdu news

خاتون پچھلے 15 سال سے ذہنی بیماری کا شکار تھی اور حالت بگڑنے پر اسے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حادثے کے بعد، جب گھر والوں نے موبائل تلاش کیا تو خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے موبائل نگل لیا ہے۔

ڈاکٹروں نے فوری طور پر سرجری کرکے موبائل نکالنے کی کوشش کی، تاہم غذائی نالی شدید متاثر ہونے کے باعث خاتون کی حالت مزید بگڑ گئی۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر خاتون کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں اور وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ذہنی صحت کے مسائل کی سنگینی اور ان کے علاج کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter