جمعہ, 25 اپریل , 2025

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظوری کرلی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔

latest urdu news

اس موقع پر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گیں، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کردی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter