جمعہ, 25 اپریل , 2025

بابراعظم کو آرام دینے کا وقت آگیا ہے، سابق کرکٹر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کو آرام دیں۔

سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کو آرام دیں۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دی تھی، لیکن اس میچ کی دونوں اننگز میں بابراعظم محض 8 اور 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

latest urdu news

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے، باسط علی نے کہا کہ یہ بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے، کیونکہ مسلسل بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے ان کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیریز جیتنے کے باوجود ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی نہیں کر رہے، تو بابراعظم کو آرام دینا چاہیے، لیکن انہیں پلئینگ الیون میں شامل کرنا ضروری ہے۔

باسط علی نے مزید کہا کہ اگر پچ پہلے ٹیسٹ جیسی رہی تو دوسرے ٹیسٹ میں بابراعظم کے اعتماد کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، اور اس لئے ان کو آرام دینے کا مشورہ دیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter