جمعہ, 25 اپریل , 2025

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش ہے، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے اور یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے حصول کے لیے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا اور فریقین کو مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی فوج کو جنگ کی تیاری کا حکم دیا تھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اسرائیلی حملوں میں 2 ایرانی فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے 100 جنگی طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا، تاہم پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر کو براہ راست نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ایران نے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter