102
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد بھی ضبط کرنے کے احکامات دیے۔ دونوں افراد کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں تھانہ حضرو، اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔
ملزمان کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتاری کے احکامات دیے گئے تھے۔
اٹک پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں، مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے ان کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔
دوسری جانب مصطفی عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔