امریکی وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے شہریت کا ثبوت لازمی قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے، جس کے تحت وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے شہریت کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نئے حکم کے تحت اب امریکی شہریوں کو ووٹر کے طور پر رجسٹریشن سے قبل اپنی شہریت کی دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔

latest urdu news

صدر ٹرمپ کے دستخط شدہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت تمام بیلٹس انتخابات کے دن ہی وصول کیے جائیں گے، جس سے ووٹنگ کے عمل میں مزید شفافیت لانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کی ہے کہ قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام کی چیٹ میں کسی قسم کی خفیہ معلومات افشا نہیں کی گئیں اور حوثیوں پر حملوں سے متعلق گفتگو میں کوئی حساس معلومات شامل نہیں تھیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چیٹ کے معاملے کی تحقیقات ایف بی آئی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں، ان کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی وضاحت یا معذرت کی ضرورت نہیں ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter