امریکہ نے تشدد میں ملوث اسرائیلی تنظیم امنا پر پابندی عائد کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کی جانب سے تشدد میں ملوث اسرائیلی تنظیم امنا پر پابندی عائد کردی گئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا کہنا تھا کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ترجمان متھیو ملر کے مطابق اسرائیلی تنظیم پابندیوں کی وجہ سے امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔

latest urdu news

تنظیم امنا مغربی کنارے پر موجود ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تنظیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں لبنان کی جانب سے میزائل حملے کردیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 1 خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ تل ابیب میں بھی لبنان نے حملے کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter