واشنگٹن، امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے، امریکا نے چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ چین پر آج سے 104 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔ چین کی جانب سے ٹیرف پر جوابی کارروائی کرنا غلط تھا، اور اگر چین معاہدہ کرتا ہے تو ٹرمپ کی طرف سے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ 70 ممالک امریکی ٹیرف پر بات چیت کے لیے رابطہ کر چکے ہیں اور معاہدے ان ممالک سے کیے جائیں گے جو امریکا کے مفاد میں ہوں اور تجارتی خسارے کو کم کریں، ہر ملک کے لیے مذاکرات کے تمام آپشن دستیاب ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ گیدون ساعر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کی اصل وجہ حماس ہے، جو یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار نہیں ہے۔
ابوظبی میں عرب ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں گیدون ساعر نے کہا کہ اگر حماس غیر مسلح ہو جائے اور یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔