198
صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی روک تھام کے لیے مصنوعی بارش کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آلودگی کی شدت کے پیش نظر بچوں کے اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً 35 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
مصنوعی بارش کے عمل میں محکمۂ موسمیات اور ماحولیات کا اہم کردار ہوگا، جو اس منصوبے کی تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔
یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ سال نگراں حکومت کے دوران بھی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا تھا، جس کا مقصد شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنا تھا۔