جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان سے ہفتے میں 2 دن جیل ملاقات کی بحالی کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے ہفتے میں دو دن، منگل اور جمعرات مختص کرنے کا فیصلہ سنایا۔

جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے کی۔

latest urdu news

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دسمبر تک پرانے ایس او پیز کے تحت ملاقاتیں ہو رہی تھیں، تاہم جنوری کے بعد صورتحال بدل گئی اور سیکیورٹی خدشات بھی پیدا ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جیل مینوئل کے تحت منگل کو ملاقات کی اجازت دی جا رہی تھی، لیکن جنوری کے بعد بانی پی ٹی آئی کا درجہ انڈر ٹرائل قیدی سے سزا یافتہ قیدی میں تبدیل ہو گیا۔

قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہر شخص درخواست لے کر آ جاتا ہے کہ اسے بھی جیل میں ملاقات کرنی ہے، جس پر جیل حکام کے وکیل نے کہا کہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کی کیا ضرورت ہے؟ ملاقات کے بعد سیدھے واپس چلے جانا چاہیے، عدالت نے تجویز دی کہ ملاقات کرنے والوں سے تحریری یقین دہانی لی جائے کہ وہ میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے۔

عدالت نے عمران خان سے جیل میں منگل اور جمعرات کو ملاقات بحال کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ صرف وہ افراد ملاقات کر سکیں گے جن کے نام بانی پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر فراہم کریں گے۔ نیز، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter