اسلام آباد، آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدنی پر انکم ٹیکس سے چھوٹ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق یہ تجاویز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منظوری سے مشروط ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف کم آمدنی والے تنخواہ دار افراد کے ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی جائے گی، جبکہ زیادہ تنخواہ پانے والوں کو فی الحال کسی قسم کے ریلیف کا امکان نہیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو یہ تجاویز پیش کی جائیں گی، اگلے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے تین مختلف تجاویز تیار کی گئی ہیں، جن میں ایک یہ ہے کہ ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ لینے والے افراد کو ٹیکس میں رعایت دی جائے۔
تیار کردہ تجاویز کے تحت پہلے سلیب کی حد میں توسیع، انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا عمل مزید آسان بنانے، اور سلیبز میں رد و بدل شامل ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے طبقے کو بھی ممکنہ طور پر ریلیف ملنے کا امکان ہے۔