انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے آخری مقابلے سے قبل ایک شاندار اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں معروف گلوکار رکی مارٹن اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
کرکٹ کونسل کے مطابق آخری مقابلے سے پہلے ہونے والی اس تقریب میں شائقینِ کرکٹ کے لیے موسیقی اور تفریح کا خصوصی انتظام کیا جائے گا، جبکہ رکی مارٹن کی گائیکی اس تقریب کی خاص توجہ کا مرکز ہوگی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا آخری مقابلہ 8 مارچ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں دو سابق کپتان شامل
دوسری جانب کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا بھی اعلان کردیا ہے، جن میں پاکستان کے بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں جنہوں نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
