آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد کون ہیں؟ 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں کینیڈا میں ایک سادہ مگر دلکش تقریب میں زین احمد سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور مداح جہاں انہیں مبارکباد دے رہے ہیں، وہیں یہ جاننے کے لیے بھی بےتاب ہیں کہ آخر زین احمد ہیں کون؟

latest urdu news

زین احمد کا پس منظر
زین احمد کا تعلق ایک بااثر اور خوشحال خاندان سے ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اور زندگی لندن، کینیڈا اور لاہور میں گزاری۔ بعد ازاں انہوں نے کاروباری دنیا میں قدم رکھا اور فیشن انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔

فیشن انڈسٹری میں نمایاں مقام
زین احمد نے 2018 میں اپنا فیشن برانڈ متعارف کروایا، جو جنوبی ایشیائی ثقافت سے متاثر ہو کر جدید اسٹریٹ ویئر تخلیق کرتا ہے۔ ان کے ملبوسات نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور ہالی ووڈ کی معروف شخصیات بھی زیب تن کر چکی ہیں۔

ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور جدت پسند ڈیزائنز کی بدولت انہیں عالمی جریدے "فوربز” کی 30 انڈر 30 کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا — جو نوجوان کامیاب افراد کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

آئمہ اور زین: ایک سال پر مشتمل محبت کا سفر
ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، اور اب ان کی شادی نے مداحوں کے لیے خوشی کی ایک اور وجہ پیدا کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جوڑے کو ہزاروں افراد دعائیں دے رہے ہیں اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter