سیب ایک ایسا پھل ہے جو نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہے بلکہ غذائیت سے بھی بھرپور ہے۔ اس میں آئرن اور فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، جو اسے فائبر کا پاور ہاؤس بناتی ہے۔
فائبر والی غذا کولیسٹرول کم کرنے اور دل کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے، اور یہی بات وزن میں کمی کا باعث بھی بنتی ہے۔ سیب میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس جیسے quercetin اور catechins آکسیڈیٹیو تناؤ اور جسمانی سوزش سے بچاتے ہیں، جس سے مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔
کیلا توانائی کا قدرتی ذریعہ
کیلا ایک اور فائدہ مند پھل ہے جو خاص طور پر پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ پوٹاشیم ایک ایسا معدنی جز ہے جو دل کی صحت کو برقرار رکھنے اور جسم میں سیال توازن قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق، پوٹاشیم دل کے امراض اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ کیلا بھی فائبر فراہم کرتا ہے جو پیٹ کو بھرا ہوا محسوس کرواتا ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، جس کا نتیجہ وزن میں کمی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
سیب بمقابلہ کیلا وزن کم کرنے میں کون بہتر؟
اگر وزن کم کرنے کی بات کی جائے تو سیب کو کیلے پر معمولی برتری حاصل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سیب میں کیلوریز کی مقدار کم اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو زیادہ دیر تک پیٹ کو بھرا رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ دوسری طرف، کیلا توانائی فراہم کرنے کے لیے بہترین ہے لیکن اس میں موجود شوگر اور کیلوریز نسبتاً زیادہ ہو سکتی ہیں، جو وزن کم کرنے کی کوشش میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔
متوازن غذا ہی اصل کنجی ہے
سیب اور کیلے دونوں ہی اپنی جگہ پر صحت کے لیے مفید ہیں، لیکن وزن کم کرنے کے لیے صرف ایک پھل پر انحصار درست حکمت عملی نہیں ہے۔ اصل فائدہ تب حاصل ہوتا ہے جب ان پھلوں کو متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، اور صحت مند طرز زندگی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ اس طرح یہ دونوں پھل آپ کے وزن کم کرنے کے سفر میں ایک مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ایسا پھل جو قبض کیلئے انتہائی مؤثر ہے؟