جمعہ, 25 اپریل , 2025

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا، رانا ثناء اللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رہنما مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے بغیر آئینی ترمیم کے لیے آگے نہیں بڑھے اور انہیں 26 ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لے کر چلے، ابتدا میں ہم سے تھوڑی سی کوتاہی ہوئی اس کا ہم نے ازالہ کیا۔

latest urdu news

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاستدانوں سے بھی بات ہوگی اور جو بھی مطالبات ہیں ان پر سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہے، ہم نہیں چاہتے تھے کہ مفتاح اور شاہد خاقان پارٹی سے جائیں، جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں اور ہم ان کے پاس جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ سیاست دان اگر آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات الجھنے کی بجائے سلجھیں گے۔

دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا انھیں رہائی اپنے مؤقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے خط کے بارے میں سنا ہے دیکھا نہیں، بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں جنہیں مثبت انداز میں دیکھا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter