قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بنگلادیش کے خلاف دلچسپ مقابلے میں 11 رنز سے فتح کے بعد کہا کہ وہ فائنل کے لیے مکمل تیار ہیں اور جانتے ہیں کہ میچ میں کیا کرنا ہے۔
انہوں نے بولرز اور فیلڈرز کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی نے ابتدا سے ہی مخالف ٹیم پر دباؤ بنایا۔
سلمان آغا کا کہنا تھا کہ ایسی جیت سے ہی ٹیم خاص بنتی ہے اور اب ان کا فوکس فائنل میں بہترین کھیل پیش کرنے پر ہے۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، جو 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
41 سال بعد پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے
رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں دو بار مدمقابل آئیں، جس میں بھارت نے دونوں میچ جیتے۔ 1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن کھیلے جا چکے ہیں لیکن کبھی پاکستان اور بھارت ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔
اب شائقین کرکٹ کو یہ نیا تاریخی مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
بھارت نے اب تک 8 بار ایشیا کپ جیتا ہے، سری لنکا نے 6 بار جبکہ پاکستان نے 2 بار یہ ٹرافی حاصل کی ہے۔