ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر ویڈیو لنک میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں ضلع جہلم کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ڈی پی او آفس کے انچارج برانچز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع میں جرائم کی روک تھام، مجموعی سیکیورٹی انتظامات، امن و امان کی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ لی گئی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے۔
جہلم: ضلعی امن کمیٹی اور علماء کرام کا اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور
انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں کی سطح پر گشت، ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی، میرٹ پر تفتیش، مقدمات کی بروقت یکسوئی اور پبلک سروس ڈیلیوری کے اعلیٰ معیار ہی جہلم پولیس کو ایک بہترین پولیس فورس ثابت کر سکتے ہیں۔
