تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایران کی بعض جنگی کامیابیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں نصب جدید فضائی دفاعی نظام کے ریڈار کو تباہ کردیا تھا۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی دو مختلف مقامات پر اس نظام کے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امارات میں موجود ریڈار عمارت کے اندر نصب تھا، جس کی وجہ سے اس کو پہنچنے والے درست نقصان کا مکمل اندازہ لگانا ممکن نہیں ہو سکا۔ مزید یہ کہ قطر میں موجود ابتدائی انتباہی ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 1230 سے بڑھ گئی

تحقیقی تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جنگ کے دوران مواصلاتی نظام، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر مخالف کے فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی حکمت عملی اختیار کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter