امریکا نے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں لیول 3 برقرار رکھتے ہوئے اپنے شہریوں کو ملک کے سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی شہری پاکستان کا سفر کرنے سے پہلے احتیاط برتیں اور اپنے منصوبوں پر دوبارہ غور کریں۔
ایڈوائزری میں خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے اور امریکی شہریوں کو ان علاقوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق لاہور اور کراچی میں تعینات غیر ہنگامی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو بھی پاکستان چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تاہم اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہاں سفارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
