امریکا اور بھارت کے درمیان نئی تجارتی ڈیل کا اعلان، صدر ٹرمپ کا بڑا بیان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ ایک نئی اور جامع تجارتی ڈیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ ماضی کے کسی بھی ڈیل سے مختلف ہوگا اور اس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و سیکیورٹی تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ بھارت مرحلہ وار روس سے تیل کی خریداری ختم کر رہا ہے، جس کے بعد امریکا بھارت پر عائد محصولات میں کمی کرے گا۔ ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’بھارت فی الحال امریکا کو زیادہ پسند نہیں کرتا، لیکن جلد ہی وہ ہمیں دوبارہ پسند کرنے لگے گا۔‘‘

صدر ٹرمپ نے ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کو فوری طور پر واپس بلانے کا بھی حکم دیا۔

امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط

مزید برآں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے اور امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن جلد ختم ہوجائے گا۔

ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کے صدر بشارالاسد کے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، اور امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter