ٹرمپ کا انکشاف: “پاکستان اور بھارت میں ایک ہفتے کے اندر ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے بعد ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے بروقت مداخلت نہ کی ہوتی تو پاکستان اور بھارت کے درمیان محض ایک ہفتے کے اندر ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرانے میں کامیاب رہا۔ ان کے بقول: "ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا، ورنہ صورتحال خطرناک ہو سکتی تھی۔ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں، اور ان کا ٹکراؤ عالمی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتا تھا۔”

latest urdu news

سابق صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو جنگ کے بجائے تجارت کا راستہ اپنانے کی ترغیب دی، جس سے ایک ممکنہ تصادم کو ٹالنے میں مدد ملی۔ انہوں نے دونوں رہنماؤں کو "زبردست لیڈر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتکاری نے ایک بڑی تباہی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی اپنے دورِ صدارت میں پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی یا مداخلت کے دعوے کر چکے ہیں۔ حالیہ بیان سے قبل وہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے عشائیے میں ملاقات اور امریکہ کی یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر بھی کہہ چکے ہیں:

"ہم نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان نیوکلیئر جنگ کو روکا۔”

ٹرمپ کے اس تازہ بیان نے ایک بار پھر جنوبی ایشیا میں امریکہ کے ممکنہ کردار اور علاقائی استحکام سے متعلق عالمی توجہ مبذول کروا دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter