امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے اور وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، اس سے قبل وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں امریکی فضائی اور زمینی حملے کیے گئے تھے۔ وینزویلا کی حکومت نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امریکی جارحیت کے نتیجے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
وینزویلا کی حکومت کا مؤقف ہے کہ امریکی حملے کا اصل مقصد ملک کے تیل اور معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے، تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا وینزویلا کے وسائل پر قابض ہونے میں کامیاب نہیں ہوگا۔ حکومتی بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ جارحیت ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور اسے سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔
پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کی خبر سن کر بہت برا لگا:صدر ٹرمپ
واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد وینزویلا میں سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال تناؤ کا شکار ہے، جبکہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے اس حملے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ امریکی اقدام کے عالمی ردعمل اور وینزویلا میں صورتحال کے آئندہ اثرات پر دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔
