ایران سے مذاکرات میں پیش رفت قریب:ٹرمپ کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری پسِ پردہ رابطوں میں پیش رفت متوقع ہے اور جلد کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران میں “درست لوگوں” سے بات چیت جاری ہے اور ایرانی قیادت بھی معاہدے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اہم شخصیات کے ذریعے رابطے برقرار ہیں، جو مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی اقدامات کے باعث ایران کی بحری اور دفاعی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا، جس سے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہوا۔ ان کے مطابق یہی دباؤ ایران کو مذاکرات کی طرف لانے کا سبب بنا۔

امریکا کا ایران کو 15 نکاتی منصوبہ، جنگ بندی کے بدلے سخت شرائط سامنے آگئیں

مذاکراتی عمل میں شامل اہم امریکی شخصیات میں جیرڈ کشنر، اسٹیو وٹکوف، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس شامل ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ان کے بقول ایران نے اس شرط کو تسلیم کر لیا ہے۔ تاہم انہوں نے مذاکرات کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے براہ راست مذاکرات کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی رابطہ ہوا بھی ہے تو وہ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کے تبادلے تک محدود رہا ہے۔

امریکی صدر نے خلیجی ممالک کے کردار کو مثبت قرار دیا، جبکہ انہوں نے اس معاملے میں نیٹو کے مزید فعال کردار کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter