اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں‘، سلمان خان کے اعتراف پر مداحوں میں ہلچل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے حالیہ انٹرویو میں ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آج تک نہ سچا پیار ہوا ہے اور نہ ہی کوئی رشتہ ادھورا رہ گیا ہے۔

latest urdu news

ان کا یہ بیان ریئلٹی شو "بگ باس 19” کے پریمیئر ایپی سوڈ کے دوران سامنے آیا جہاں وہ شو کی میزبانی کر رہے تھے۔

شو کی ایک کنٹیسٹنٹ تانیہ متل نے سلمان خان سے سوال کیا کہ "کیا سچا پیار ہمیشہ ادھورا رہ جاتا ہے؟” اس پر سلمان خان نے جواب دیا: "سچا پیار؟ میں سچے پیار کے بارے میں نہیں جانتا کیونکہ مجھے ابھی تک سچا پیار ہوا ہی نہیں، نہ کبھی ہوا اور نہ ہی میرا کوئی پیار ادھورا رہا ہے۔”

سلمان خان کے اس سادہ لیکن حیران کن اعتراف پر سوشل میڈیا پر مداحوں میں خاصی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، کیونکہ ماضی میں ان کا تعلق کئی معروف بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ رہا ہے۔ ان میں کچھ رشتے تو شادی کے قریب پہنچ کر بھی انجام کو نہیں پہنچے۔

سلمان خان کا انکشاف: 3 مہلک بیماریوں کا سامنا، مداحوں میں تشویش کی لہر

اداکارہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ سلمان خان کا رشتہ کئی برسوں تک رہا۔ 1986 میں شروع ہونے والی یہ کہانی 1994 تک جاری رہی۔ سلمان خان نے ایک موقع پر بتایا کہ ان کی اور سنگیتا کی شادی کے کارڈز تک چھپ چکے تھے، لیکن کسی وجہ سے شادی نہ ہو سکی۔

اس کے بعد سلمان نے پاکستانی نژاد اداکارہ سومی علی کو تقریباً آٹھ سال تک ڈیٹ کیا، مگر یہ رشتہ بھی ختم ہو گیا۔ بعد ازاں فلم "ہم دل دے چکے صنم” کے سیٹ پر سلمان اور ایشوریا رائے کے درمیان تعلقات قائم ہوئے۔ ان کا رشتہ بھی شادی تک پہنچنے کی خبروں کا مرکز بنا رہا، لیکن بالآخر دونوں کے درمیان تعلق 2001 میں ختم ہو گیا۔

سلمان خان کو دھمکی دینے والے شخص کو رہا کیوں کردیا گیا؟

سلمان خان کا نام کترینہ کیف کے ساتھ بھی جڑا، جنہیں وہ مبینہ طور پر چار سال تک ڈیٹ کرتے رہے۔ اس دوران بھی شادی کی افواہیں زوروں پر تھیں، لیکن یہ تعلق بھی پائیدار نہ ہو سکا۔

سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ نہ کسی ادھورے رشتے کو مانتے ہیں اور نہ ہی انہیں سچا پیار ہوا ہے، جس پر مداح حیرت زدہ ہیں۔ ان کا یہ انداز گفتگو ہمیشہ کی طرح سادگی لیے ہوئے تھا، لیکن اس کے اثرات کافی گہرے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے اس بیان پر مداح، سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا حلقے مسلسل تبصرے کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter