لاہور موڑ روہتاس روڈ پر چینی سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ٹرک میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید زخمی ہونے والوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
جہلم: اسسٹنٹ کمشنر کا میرج ہالز پر چھاپہ، ون ڈِش ایکٹ اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ
ٹریفک کو بھی معمول کے مطابق بحال کرنے کے لیے متعلقہ حکام نے روہتاس روڈ پر انتظامات کیے ہوئے ہیں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے کے مقام سے محتاط گزر کریں اور ریسکیو ٹیم کو کام کرنے میں تعاون فراہم کریں۔
